اسرائیل کا ایران تک سفر کرنے والا بغیر پائلٹ طیارہ بنانے کا دعویٰ

تل ابیب(آئی این پی) اسرائیل نے ایران تک سفر کرنے والا بغیر پائلٹ کا جاسوس طیارہ بنالیاہے ۔ فوجی حکام کا کہناہے کہ ڈرون 20 گھٹنے تک مسلسل پرواز کرسکتاہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وسط میں ایتان ڈرونز کی نمائش کے دوران فوجی حکام نے کہاکہ اس بغیر پائلٹ کے طیارے میں جاسوسی کے جدید آلات اور ٹیکنالوجی نصب ہے جس کی اسرائیلی فورسز کو ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ایک سوال پر اسرائیلی فوجی حکام نے ایران کا نام لئے بغیر کہاکہ ایک ہزار کلومیٹر تک مسلسل پرواز کرنے والا طیارہ کہیں بھی پہنچ سکتاہے۔