شکاگو: سابق امریکی صدر ابراہام لنکن کا مجسمہ نذر آتش کر دیا گیا
نیو یارک( نیٹ نیوز) امریکی شہر شکاگو میں سابق صدر ابراہام لنکن کا مجسمہ نذر آتش کر دیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق شکاگو کے علاقے اینگل وڈ میں واقع16ویں امریکی صدر ابراہام لنکن کے مجسمے پر کسی نے آتش گیر مادہ چھڑک کر آگ لگا دی۔ مجسمہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔