مفتی اعظم سعودی عرب نے القاعدہ اور دولت اسلامیہ کو اسلام کا سب سے بڑا دشمن قرار دیدیا
ریاض (اے ایف پی) سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے القاعدہ اور دولت اسلامیہ کو اسلام کا دشمن نمبر ایک قرار دیدیا ہے۔ ریاض سے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خیالات انسانی تہذیب کو ختم کررہے ہیں اور انکا اسلام سے تعلق نہیں۔