افغانستان : امریکی فوج نے دو نوجوان قتل کردیے‘لوگر میں 700 طالبان کی یلغار
کابل (آن لائن+آئی این پی) افغانستان کے مشرقی صوبے کنٹر میں امریکی ڈرون حملے میں 2 جنگجوہلاک ہوگئے،ادھر لوگر میں 700 سے زائد طالبان جنگجوئوں نے بڑی کارروائی کا آغاز کردیا۔منگل کو افغان میڈیا کے مطابق امریکن ڈرون طیارے نے کنٹر میں میزائل داغے۔ مقامی حکومت کے حکام کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائی پیر کی رات ضلع سارکانو میں کئی گئی ۔صوبائی پولیس چیف جنرل بعدالحبیب سید خیل کا کہنا ہے کہ فضائی حملے میں دہشت گردوں کے ایک کمپائونڈ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک شہری بھی زخمی ہوگیا۔دوسری جانب صوبہ لوگر میں سینکڑوں طالبان نے افغان سکیورٹی فورسز کے خلاف بڑی کارروائی کا آغاز کردیا۔