گوئٹے مالا : سابق آمر ایفرین ریوس مونٹ کے خلاف قتل عام کا مقدمہ ختم

گوئٹے مالا سٹی (اے پی پی+اے ایف پی) گوئٹے مالا میں سابق آمر ایفرین ریوس مونٹ کے خلاف قتل عام کا مقدمہ ختم کردیا گیا۔ گوئٹے مالا سٹی کی عدالت کے جج نے ایفرین ریوس مونٹ کے خلاف مقدمہ کی کارروائی کے خاتمہ کا اقدام کرتے ہوئے کہا کہ ایسا بعض عدالتی وجوہات کی بناءپر کیا جارہا ہے۔