سعودی حکومت نے القاعدہ جنگجووں کے لئے اصلاحی مرکز قائم کر دئیے

ریاض (اے ایف پی) سعودی حکومت نے جیلوں میں قید 3 ہزار سے زائد القاعدہ جنگجو¶ں کے لئے پرتعیش سنٹر قائم کیا ہے جس میں صلاح مشورہ اور مختلف ورزشوں کے ذریعے مذہبی انتہا پسندوں کی اصلاح کی جائے گی۔ یہ بات سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان جنرل منصور الترکی نے یونس محمد بن نائف سنٹر فار کنسلٹنگ اینڈ کیئر کے دورے کے دوران کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سنٹر میں 2003ءاور 2006ءکے دوران سعودی عرب میں دہشت گرد حملوں کے الزام میں گرفتار القاعدہ کے جنجگو¶ں کو رکھا جائے گا۔ اس سنٹر میں سوئمنگ پول، سینما ہال اور ورزش کے لئے جم کی سہولت بھی موجود ہو گی۔ جنگجو¶ں کو رہائی حاصل کرنے کے لئے اس سنٹر میں مختلف مرحلے عبور کرنا ہوں گے جس کے بعد ہی ان کی رہائی ممکن ہو سکے گی۔