جرمنی 2014ءکے بعد 8 سو فوجی افغانستان بھیجنے کیلئے تیار‘نیٹو چیف کا خیرمقدم

برسلز+کابل (اے ایف پی) جرمن نے 2014ءمیں اتحادی افواج کے انخلاءکے بعد افغانستان میں 8 سو فوجی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جرمن وزیر دفاع تھوماس ڈی مینریٹر نے کہا ہے کہ اتحادی فوج کے انخلاءکے بعد جرمن فوج افغانستان میں 2 سال تک ذمہ داریاں ادا کرے گی۔ نیٹو چیف اندرے فوگ راسموسین نے جرمنی حکومت کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اعلان سے دوسرے ممالک کے حوصلے بلند ہونگے۔