بھارت کے ساتھ F-35 لڑاکا طیاروں کی فروخت سمیت اربوں ڈالر کے دفاعی معاہدے کرینگے: امریکہ

واشنگٹن(آن لائن) امریکہ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ فوجی تعلقات کے فروغ کیلئے ایف تھرٹی لڑاکا طیاروں کی فروخت سمیت دیگر اہم اقدامات کئے جائینگے ۔ تاہم ابھی لڑاکا طیاروں کی فروخت بارے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے سیاسی فوجی امور کے لئے نائب وزیر خارجہ اینڈریو شابیرو نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ ہم نے بھارت کے ساتھ دفاعی اور تجارتی تعلقات میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، دفاعی تعلقات آٹھ بلین ڈالر تک ہیں جبکہ آئندہ دو سالوں میں مزید بلین ڈالروں کے دفاعی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ایف تھرٹی فائیو لڑاکا طیاروں کی فروخت کا معاملہ ابھی ٹریک پر ہے تاہم ابھی اس بارے حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔