بھارت: دسویں جماعت کی طالبہ گینگ ریپ کا نشانہ بن گئی

نئی دہلی (ثناءنیوز) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں دسویں جماعت کی پندرہ سالہ طالبہ کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ نئی دہلی پولیس کے مطابق ایک پندرہ سالہ دسویں جماعت کی طالبہ کو تین افراد نے سروجنی نگر مارکیٹ کے احاطے میں ایک فلیٹ میں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ لڑکی نے پردیپ نامی پراپرٹی ڈیلر کو پہچان لیا۔