بوسٹن دھماکے کا ملزم زخمی حالت میں گرفتار. پتا کرکے رہیں گے کہ دھماکے کیوں اور کیسے کیے گئے اوریہ کہ ان حملہ آوروں کی مدد کون کررہا تھا.امریکی صدر

بوسٹن  دھماکے کا ملزم زخمی حالت میں گرفتار.  پتا کرکے رہیں گے کہ دھماکے کیوں اور کیسے کیے گئے اوریہ کہ ان حملہ آوروں کی مدد کون کررہا تھا.امریکی صدر

امریکہ میں ایف بی آئی کی طرف سے میراتھن دھماکوں کے الزام میں دو مشتبہ افراد کی تصاویر جاری کی گئی تھیں،،جن میں سے ایک مشتبہ ملزم کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،،تاہم وہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا،، جبکہ دوسرے ملزم جوخارنائیف کوبوسٹن میں طویل سرچ آپریشن کےبعد زخمی حالت میں گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،،ہے۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بوسٹن دھماکے میں ہلاک اورگرفتار ہونےوالا ملزم بھائی ہیں اوران کا تعلق چیچنیا سے ہے. امریکی پولیس کےمطابق ملزم کی نشاندہی ایک خاتون نےکی تھی،،صدراوباما نے وائٹ ہاؤس میں میں نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ یہ معلوم کرکے رہیں گے کہ دھماکے کیوں کيسے کیے گئے ہیں،، اس کا پتا ضرور پتا کریں گے.   دھماکے صدراوباما کاکہناتھاکہ ابھی بہت سے سوالوں کے جواب باقی ہیں،، اوریہ بھی پتاکرناہے کہ ملزمان کی کس نے مدد کی ہے یایہ ان کاذاتی فعل تھا،،ان کا کہنا تھا کہ ان وجوہات کے بارے میں بھی غور کرنا ہوگا کہ دو نوجوان امریکی شہری آخر کس وجہ سے دھماکوں میں ملوث ہوئے.