افغانستان: طالبان کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ‘ 15 اہلکار ہلاک

کابل (نوائے وقت نیوز+اے ایف پی) افغانستان کے صوبے غزنی میں طالبان نے 15 افغان پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ افغان حکام کے مطابق طالبان نے افغان پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ حملے میں 15 افغان پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ ضلعی گورنر محمد قاسم دسیوال نے اے ایف پی کو بتایا کہ چیک پوسٹ پر حملہ اس وقت کیا گیا جب پولیس اہلکار سو رہے تھے۔ دریں اثناءافغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پانچ طالبان کو گرفتار کر لیا۔ یہ مشبتہ طالبان کابل اور دوسرے شہروں میں شہریں پر خودکش حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔