ہر سات میں سے ایک امریکی غربت کا شکار ہے: ادارہ مردم شماری

 واشنگٹن(اے پی اے ) گذشتہ برس کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 7 میں سے ایک امریکی مفلسی کا شکار ہے۔ 2011 کی غربت کی 15 فی صد کی شرح اب بھی اسی سطح پر ہے، جس کا مطلب یہ ہوا کہ دنیا کے اِس امیر ترین ملک کے چار کروڑ 60 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ امریکہ میں غربت کی لکیر کا انحصار خاندان  کے حجم پر ہے، جِس کے مطابق، اِس زمرے میں چار افراد کے ایک خاندان کی سالانہ آمدن کا تعین 23،550 ڈالر کیا گیا ہے۔