وینزویلا: جیل میں فسادات سے 16 ہلاک، سرکاٹ دیئے گئے

کراکس (بی بی سی) وینزویلا کے مغربی شہر میراکیبو میں واقع ایک جیل میں ہونے والے فسادات سے کم از کم 16 قیدی ہلاک ہو گئے۔وینزویلا میں قائم جیلوں پر نظر رکھنے والے ادارے وینزویلن پریزن آبزرویٹری کے ایک رکن نے اے ایف پی کو بتایا کہ کچھ قیدیوں کے سر قلم کیے گئے جبکہ کچھ کے اعضا تن سے جدا کیے گئے۔وینزویلا کی جیلوں میں قیدی گنجائش سے زیادہ ہیں ۔