نئی دہلی میں مقبرہ ہمایوں کی بحالی کا کام مکمل، فنڈز آغا خان ٹرسٹ نے فراہم کئے

نئی دہلی (اے ایف پی) نئی دہلی میں مغل شہنشاہ ہمایوں کے مقبرہ کو اس کی اصل شکل میں بحال کردیا گیا ہے۔ ہمایوں کا مقبرہ 1570ءمیں تعمیر کیا گیا تھا اقوام متحدہ کا ادارہ یونیسکو اس مقبرہ کو عالمی ورثہ قرار دے چکا ہے۔ مقبرہ کی شان و شوکت کی بحالی میں 5 سال لگے اور اس کام میں 15 سو فنی ماہر کاریگروں نے حصہ لیا۔ اس منصوبے کیلئے زیادہ تر فنڈز آغا خان ٹرسٹ نے ادا کئے۔ واضح رہے کہ مقبرہ ہمایوں کے ڈیزائن کی بنیاد پر بھی دنیا کا عظیم شاہکار تاج محل تعمیر کیا گیا تھا۔