مغرب کے ساتھ دلیرانہ نرم روی کا مظاہرہ کیا جائے: خامنہ ای

مغرب کے ساتھ دلیرانہ نرم روی کا  مظاہرہ کیا جائے: خامنہ ای

تہرا ن(آن لائن)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو مغرب کے ساتھ جوہری پروگرام کے معاملے پر''دلیرانہ نرم روی'' اختیار کرنی چاہیے اور بین الاقوامی تعلقات میں لچکدار، درست اور منطقی حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ علی خامنہ ای نے یہ بات پاسداران انقلاب کے کمانڈروں کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران تقریر میں کہی ۔