عراق: خود کش اور 2بم دھماکے 6افراد ہلاک، 45زخمی

بغداد (اے ایف پی) عراق میں دوسرے روز بھی تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ 3بم دھماکے میں 6افراد ہلاک اور 45زخمی ہو گئے۔ یہ دھماکے مرکزی بغداد توز خرماتو اور موصل میں ہوئے۔ توز خرماتو میں بمبار نے بارودی گاڑی اڑا دی جس میں 2افراد ہلاک اور 30زخمی ہو گئے۔