عالم اسلام کو متحد ہو کر سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا: امام مسجد نبویؐ

برمنگھم  (اے پی پی) مسجد نبویؐ کے امام شیخ صالح الدیر کا کہنا ہے کہ عالم اسلام کو متحد ہوکر سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ قرآن کی تعلیمات کو اپنا کر ہم د آگے بڑھ سکتے ہیں۔ برمنگھم میں اسلامک دعوت کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان گروہ بندی اور تفرقے کی وجہ سے ہی مسائل کا شکار ہیں۔ تقریب میں جماعت اہلحدیث پاکستان کے پروفیسر ساجد میر اورعلما سمیت مسلم کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ اختتام پر ایک سفید فام شہری نے شیخ صالح الدیر کے ہاتھوں پر اسلام قبول کیا۔