بھارت کا کشمیریوں کو مظاہروں سے روکنے کیلئے نیا منصوبہ

سرینگر (اے پی پی) بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے حق میں بڑھتے ہوئے مظاہروں سے خائف ہو کر کشمیری نوجوانوںکی توجہ مظاہروں سے ہٹا کر انہیں کھیلوں کی طرف راغب کرنے کیلئے اس حوالے سے ایک خطیر رقم مختص کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر سے شائع ہونے والے ایک انگریزی روزنامے نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں لکھا ہے کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے ایک ارب روپے کی رقم مختص کی ہے۔