امریکی نائب صدر جو بائیڈن کی 26 سالہ بھتیجی روم میٹ کے ساتھ جھگڑا کرنے پرگرفتار

امریکی نائب صدر جو بائیڈن کی 26 سالہ بھتیجی روم میٹ کے ساتھ جھگڑا کرنے پرگرفتار

نیویارک (اے پی پی) امریکی نائب صدر جو بائیڈن کی 26 سالہ بھتیجی کیرولین کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک کے اپارٹمنٹ میں روم میٹ سے ہاتھ پائی کے معاملہ میں پولیس نے مداخلت کی تو کیرولین نے انہیں بھی نہ بخشا جس پر پولیس نے امریکی نائب صدر جو بائیڈن کی بھتیجی کو ہتھکڑیاں لگا لیں۔ تاہم عدالت نے اسے فوری طور پر رہا کرتے ہوئے 29 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔