افغان صوبہ قندوز میں الیکشن کمشن کے سربراہ کو قتل کر دیا گیا

کابل  (اے پی پی+اے ایف پی ) افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں الیکشن کمشن کے سربراہ کو قتل کر دیا گیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے صوبائی ترجمان عنایت اﷲ خالق کے حوالہ سے بتایا کہ افغانستان کے خود مختار الیکشن کمیشن کے صوبائی سربراہ امان اﷲ امان بدھ کی صبح دفتر جانے کیلئے گھر سے نکلتے ہی تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ جاں بحق ہوگئے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں آئندہ صدارتی انتخابات اپریل 2014ء میں وہ رہے ہیں۔