آسٹریلیا : جنگلی جانوروں کا غیر قانونی شکار کرنے والے شخص نے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد کو قتل کرکے خود کشی کر لی

 آسٹریلیا : جنگلی جانوروں کا غیر قانونی شکار کرنے والے شخص نے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد کو قتل کرکے خود کشی کر لی

سڈنی (اے پی پی) 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد کو قتل کرنیوالے شخص کی لاش مل گئی۔ قصبہ میلک کے فارم ہاﺅس سے پولیس نے 55 سالہ لوئی کی لاش برآمد کرلی ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق لوئس نے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد اور متعدد جنگلی جانوروں کو غیر قانونی طور پر ہلاک کرنے کے بعد خود کو فارم ہاﺅس میں چھپا رکھا تھا۔ پولیس کے تعاقب کے بعد پولیس اور مذکورہ شخص کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم فائرنگ بند ہونے پر لوئی کی لاش مورچہ سے ملی۔پولیس کے مطابق ملزم نے خودکشی کرلی تھی۔
آسٹریلین / قتل، خودکشی