بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر کرنے کی تیاریاں شروع
بھارت میں تاریخی بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ نے ایودھیا میں دیوالی کی تین روزہ تقریب کا آغاز کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ دوہزار انیس تک رام مندر تعمیر کردیا جائے گا جبکہ بی جے پی رہنما ونے کٹیار کہتے ہیں تاج محل ہندں کا مندر تیجو محل تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کی جگہ پہنچے۔ مجوزہ رام مندر کی جگہ کو دیکھا۔ اورساریو ندی پر تین روزہ دیوالی تقریبات کا آغاز کیا۔ یوگی نے ہزاروں افراد سے خطاب میں کہا اسی روز رام لیلا کو یہاں لائے تھے۔ یوگی دو اداکاروں کو اور رام لیلا کے لباس میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے وہاں لائے اور کہاکہ رام لیلا کی تقریب منانے پر کسی کواعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ ساریون ندی اور رام مند کی جگہ پونے دو لاکھ دئے جلائے گئے۔ یہ تقریب تین روز تک جاری رہے گی۔ یوگی نے اعلان کیا تھا کہ دوہزار انیس تک ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر مکمل ہوجائے گی۔یوگینہ صرف بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانا چاہتے ہیں بلکہ وہ تاریخی تاج محل کا نام بھی تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ یوگی تاج محل کو تاریخی سیاحتی مراکز کے گائیڈ اور سیاحتی مقامات کی فہرست سے بھی نکال چکے ہیں۔اس سے پہلے بی جے پی کے رہنما ونے کٹیارنے لکھن میں ایک تقریب کے دوران کہا تاج محل ہندں کا مندر تیجو محل تھا۔ مغل بادشاہوں نے اس کا نام تبدیل کرکے تاج محل رکھا۔ ونے کٹیار کا کہنا تھا تاریخی مقامات کو اصل ناموں سے بحال کیا جائے گا۔ونے کٹیار بھی یوگی ادتیہ کی طرح بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے کے لئے سرگرم ہیں۔