پکتیاپولیس ٹریننگ کالج حملہ، مرنے والوں کی تعداد 80ہوگئی، 300زخمی
افغانستان کے صوبے پکتیا میں پولیس ٹریننگ کالج پر تین خودکش دھماکوں اور حملے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد اسی ہوگئی ہے.300 زخمی ہیں۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زخمی افراد میں سے ایک مزید دم توڑ گیا۔ اس طرح تین خودکش گاڑی دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد اسی ہوگئی ہے۔ تین سے زائد زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے اکثریت کی حالت نازک ہے جس سے اموات بڑھ سکتی ہیں۔منگل کے روز عسکریت پسندوں نے پکتیا کے ضلعی گردیز میں پولیس ٹریننگ کالج پر تین خودکش دھماکے اور فائرنگ کی۔ دھماکوں میں دو بکتر بند گاڑیاں اور ایک ٹرک استعمال کیا گیا۔ دھماکے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے کئے گئے۔جبکہ بارہ بجے پولیس یونیفارم پہنے جعلی شناختی کارڈ دکھاکر عسکریت پسند سینٹر میں داخل ہوئے۔ اندھا دھند فائرنگ کرکے پولیس چیف سمیت اکہتر افراد کو جان سے مار کر سیکڑوں کو زخمی کردیا تھا۔