ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ماہ5ایشیائی ممالک کے دورے کا آغاز کریں گے
واشنگٹن(آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ماہ5ایشیائی ممالک کے دورے کا آغاز کریں گے،ٹرمپ کے دورے کا آغاز آئندہ ماہ3نومبر کو شروع ہوگا۔وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے اس دورے کا مقصد بین الاقوامی برادری کو شمالی کوریا پر دباؤ ڈالنے کیلئے دعوت دینا ہے۔انہوں نے کہا شمالی کوریا کے پاس جوہری ہتھیاروں سمیت ایک اہم کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کا پروگرام ہے جبکہ سال2003ء کے بعد سے شمالی کوریا کا جوہری ہتھیاروں کی غیر نمود (این پی ٹی) ٹریٹی کا معاہدہ زیادہ دور نہیں ہے اور سال2006ء سے شروع ہونے والے کئی ایٹمی امتحانات کے بعد اب ملک پابندیوں کی زد میں ہے۔