داعش کو شکست: شامی ڈیمو کریٹک فورسز نے ’’رقہ‘‘ کا قبضہ چھڑا لیا
بغداد/دمشق (بی بی سی+اے ایف پی) 2014ء سے شدت پسند گروہ داعش کے گڑھ رقہ پر اب سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے قبضہ کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق علاقے میں موجود دولت اسلامیہ کے جنگجو یا تو مارے گئے ہیں یا علاقے سے نکل گئے ہیں۔آپریشن جاری ہے۔ ادھر بغداد اور کردستان انتظامیہ کے درمیان متنازعہ تمام علاقے عراقی فورسز نے واپس لے لئے۔ لڑائی کے بغیر یہ پیشرفت ہوئی ہے۔