پکتیا: طالبان نے 2 امریکی ہیلی کاپٹر مار گرائے‘ بیس میں داخلے کی کوشش پر جھڑپ

پکتیا: طالبان نے 2 امریکی ہیلی کاپٹر مار گرائے‘ بیس میں داخلے کی کوشش پر جھڑپ

کابل (این این آئی) افغانستان میں طالبان نے 2 امریکی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بیان میں کہا کہ صوبے پکتیا میں 2 امریکی ہیلی کاپٹروں کو اس وقت مار گرایا گیا جب وہ ایئربیس پر لینڈ کرنے والے تھے، ان ہیلی کاپٹروں کے ذریعے افغان سکیورٹی فورسز کے ان اہلکاروں کو منتقل کیا جانا تھا جو گزشتہ روز کار بم حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ طالبان ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ہیلی کاپٹروں کو گرانے کے بعد طالبان مجاہدین ایئربیس کے اندر داخل ہونے لگے تو اتحادی فوج کے ساتھ شدید جھڑپیں شروع ہوگئیں۔