برمنگھم کے کوئین الزبتھ ہسپتال نےملالہ یوسفزئی کی تصویر جاری کردی۔ تصویر میں ملالہ کی آنکھیں کھلی دکھائی دے رہی ہیں۔

خبریں ماخذ  |  خصوصی رپورٹر
برمنگھم کے کوئین الزبتھ ہسپتال نےملالہ یوسفزئی کی تصویر جاری کردی۔ تصویر میں ملالہ کی آنکھیں کھلی دکھائی دے رہی ہیں۔

برمنگھم کے کوئین الزبتھ ہسپتال میں زیرعلاج ملالہ یوسفزئی کی حملے کے بعد پہلی تصویر جاری کر دی گئی ہے۔ تصویرمیں ملالہ ہسپتال کے بستر پر دراز ہیں جبکہ نیم کھلی آنکھوں سے کیمرے کی جانب دیکھ
رہی ہیں، جس سے انکی صحت بظاہر بہتر دکھائی دے
رہی ہے۔ ملالہ کو خواراک کی فراہمی کیلئے لگائی گئی خوراک کی نالی بھی تصویرمیں بآسانی دیکھی جاسکتی ہے۔ سر پر لگنے والی گولی کے زخم سے ملالہ کی چہرے پر سوجن ہے۔ کوئین الزبتھ ہسپتال کے سیاہ گاؤن میں ملبوس ملالہ کے سر کو ڈھانپا گیا ہے جبکہ اس نے اپنا ہاتھ سینے پر رکھا ہوا ہے۔ تصویر میں ملالہ کے بائیں بازو میں موجود ٹیڈی بیئر کو اس نے ہاتھ سے تھام رکھا ہے۔