برطانیہ: پولیس نے معمر شخص کی چھڑی کو تلوار سمجھ کر 50 ہزار ووٹ بجلی کے جھٹکے دیدئیے

لندن (نوائے وقت نیوز) برطانیہ میں پولیس نے غلط فہمی میں ایک معمر شخص کی چھڑی کو تلوار سمجھ کر اسے 50 ہزار وولٹ بجلی کے جھٹکے دیئے۔ شمالی انگلینڈ کے کاونٹی لین شائر میں 61 سالہ کولائن فارمر سیڑھیوں سے نیچے اتر رہا تھا اسی دوران ایک پولیس والے نے اسکے پیٹھ پر ٹیسر گن سے مارا جس پر وہ زمین پر گرا اور چیخنے لگا کہ میں نابینا ہوں۔