افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے بس میں سوار خواتین اور بچوں سمیت پندرہ افراد جاں بحق اور اٹھارہ زخمی ہوگئے۔

خبریں ماخذ  |  خصوصی رپورٹر
افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے بس میں سوار خواتین اور بچوں سمیت پندرہ افراد جاں بحق اور اٹھارہ زخمی ہوگئے۔

بلخ پولیس کےمطابق سڑک کنارےنصب بم پھٹنےسے
بس میں سوار خواتین اور بچوں سمیت پندرہ افراد جاں
بحق اوراٹھارہ زخمی ہوگئے۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس شادی کی تقریب میں جارہی تھی، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔ مقامی ہسپتال کے ڈاکٹر داؤد رُستئی کا کہنا تھا کہ زیادہ تر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ افغانستان میں شدت پسند اتحادی اور افغان افواج کو نشانہ بننے کیلئے ایسی کارروائیاں کرتےرہتے ہیں، تاہم اکثر ان کی زد میں عام شہری بھی آجاتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ مہینوں میں ایک ہزار ایک سو پینتالیس افغان دہشت گردی کا شکار ہوکر اپنی جان گنوا بیٹھے جبکہ ایک ہزار نوسوچون افراد زخمی بھی ہوئے۔