اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ کیے ہوئے ہیں. اسرائیلی میڈیا کا دعوی ہے کہ نئے منصوبے کے تحت مقبوضہ بیت المقدس تقسیم نہیں ہو گا.مغربی کنارے سے یہودی بستیاں خالی نہیں کرائی جائیں گی.نہ ہی عربوں کو نکالا جائے گا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے منصوبے کے تحت علاقوں کا تبادلہ کیا جائےگا.ذرائع نے کہا کہ فلسطینیوں کو آمادہ کرنے کے لیے عرب ممالک سے لاکھوں ڈالر امداد دلوائی جائے گی۔اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے نئے منصوبے کے تحت سعودی عرب اہم کردار کرے گا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024