سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے. تین دنوں میں 24ہزار غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق اقامہ، بارڈر اور وورک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف گزشتہ بدھ 15نومبر سے شروع ہونے والے کریک ڈاون کے پہلے تین روز میں 23ہزار 938غیر ملکی دھر لئے گئے ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق جن میں سے اقامہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد 18ہزار 702ہے، 3ہزار 883بارڈر سکیورٹی اور 4ہزار 353بلا اجازت کام کرنے میں ملوث پائے گئے۔جبکہ ان غیر ملکیوں کے لئے سہولت کاری اور چھپانے کے الزام میں 25سعودی شہریوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 42فیصد گرفتاریاں مکہ مکرمہ ریجن، 19فیصد ریاض، 11 فیصد عصیر، 6 فیصد جازان اور 5 فیصد شرقیہ ریجن سے کی گئی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024