شام: داعش کا خودکش کار بم دھماکہ، 20 افراد ہلاک، 30 زخمی
شام(اے این این+آن لائن) دیرالزور میں داعش کے کار بم حملے میں 20 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق دیر الزور میں حملہ آور نے بارود سے بھری کار مصروف اور گنجان آباد علاقے میں ہجوم سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا اور 20افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 30زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب شامی میڈیا کے مطابق داعش نے کار بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔دریں اثناء شامی دارالحکومت دمشق کے نواح میں شامی فوج کی شیلنگ کے نتیجے میں 10شہری ہلاک ہو گئے۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ باغیوں کے زیر قبضہ مشرقی غوطہ میں کی گئی۔کارروائی میں جاں بحق ہونے والوں میں 5بچے بھی شامل ہیں۔شامی فورسز نے 2013ء سے اس علاقے کا محاصرہ کر رکھا ہے، حالیہ دنوں کے دوران پرتشدد واقعات کے نتیجے میں اس علاقے میں 43 افراد مارے جا چکے ہیں۔