امریکی کانگرس نے 700 بلین ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کرلیا
واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی کانگریس نے 700 بلین ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کر تے ہوئے بل کو حتمی منظوری کے لیے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے دستخط کے لیے بھیج دیا ہے،بجٹ میں صدر ٹرمپ کی ابتدائی تجاویز سے 26 بلین ڈالر سے زائد کی مختلف دفاعی ضروریات کو شامل کیا گیا ہے،بجٹ کے تحت 626 ارب ڈالر دفاعی ضروریات کے لیے جب کہ بیرون امریکا دفاعی اخراجات کے لیے 66 ارب مختص کیے گئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس نے آئندہ برس کے دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی ہے، سینیٹ اور ایوان نمائندگان سے منظوری کے بعد بل کو امریکی صدر ٹرمپ کی منظوری درکار ہوگی۔ حتمی منظوری کے لیے بل کو امریکی صدر ٹرمپ کے دستخط کے لیے بھیج دیا گیا ہے، بجٹ میں صدر ٹرمپ کی ابتدائی تجاویز سے 26 بلین ڈالر سے زائد کی مختلف دفاعی ضروریات کو شامل کیا گیا ہے۔سابق امریکی صدر اوباما کے منظور شدہ آخری دفاعی بجٹ کے مقابلے میں اس مرتبہ اس بجٹ کا حجم 15 فیصد زائد ہے۔بجٹ کے تحت 626 ارب ڈالر دفاعی ضروریات کے لیے جب کہ بیرون امریکا دفاعی اخراجات کے لیے 66 ارب مختص کیے گئے ہیں۔