’’سپریم کورٹ کے جج دیوی دیوتا ہیں‘‘ سابق بھارتی آرمی چیف وی کے سنگھ نے ریمارکس پر معافی مانگ لی

’’سپریم  کورٹ کے جج دیوی دیوتا ہیں‘‘ سابق بھارتی آرمی چیف وی کے سنگھ نے ریمارکس پر معافی مانگ لی

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) وی کے سنگھ نے بھارتی سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی۔ جنرل (ر) وی کے سنگھ نے کہا ہے کہ اگر میرے ریمارکس سے عدالت کے جذبات مجروح ہوئے تو غیرمشروط معافی مانگتا ہوں۔ سابق بھارتی جنرل نے ایک انٹرویو میں اپنی عمر سے متعلق مقدمے کے حوالے سے ریمارکس میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے جج دیوی دیوتا ہیں جو غلطی نہیں کر سکتے۔ ان ریمارکس پر وی کے سنگھ کو بھارت میں سخت تنقید کا سامنا تھا۔