پنڈی، کوہاٹ، ہنگو کے واقعات افسوسناک ہیں، عوام خدارا سازش کو سمجھیں : الطاف

لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کوہاٹ، ہنگو اور راولپنڈی کے واقعات افسوسناک ہیں، سانحہ راولپنڈی ملک میں فرقہ وارانہ فساد کی آگ بھڑکانے کی سازش ہے، خدارا عوام اس سازش کو سمجھیں، عوام آپس میں دست و گریبان ہونے سے گریز کریں، صبر و تحمل اور ضبط و برداشت سے کام لیں اور ایک دوسرے کے جان و مال، املاک کو نقصان نہ پہنچائیں، اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ جس کا جو بھی عقیدہ ہو سب ایک اللہ، ایک رسولؐ اور ایک کتاب قرآن مجید کے ماننے والے ہیں کون صحیح ہے کون غلط اس کا فیصلہ اللہ تعالیٰ کو کرنے دیں، تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، مشائخ عظام اور ذاکرین فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے کردار ادا کریں۔ عوام کی جان و مال، املاک، مساجد، امام بارگاہوں اور مدرسوں کے تحفظ کیلئے مئوثر اقدامات کئے جائیں۔