نیلسن منڈیلا صحت یاب نہ ہو سکے‘ ہسپتال منتقل

جوہانسبرگ (اے ایف پی) جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا تاحال صحت یاب نہ ہو سکے۔ جنوبی افریقہ کے موجودہ صدر جیکوب زومہ نے گزشتہ روز ہسپتال کا دورہ کیا اور نیلسن منڈیلا کی عیادت کی۔ صدر جیکوب زومہ کی جانب سے دیئے گئے بیان کے مطابق نیلسن منڈیلا کی صحت تاحال تشویشناک ہے۔