نارویجین باشندے نے دْنیا کا سب سے لمبااْونی سکارف تیار کرلیا

اوسلو (آن لائن) سلائی، بنائی کے کاموں میں مرد بھی عورتوں سے کچھ کم نہیں ہیں۔ ناروے کے  ہیلج جوہانسن نے  دنیا کا سب سے لمبا سکارف تیار کرنے کا اعزاز حاصل کرکے خواتین کو مات دیدی ہے۔ جوہانسن نے  سب سے لمبے اونی سکارف کا اعزاز پہلی بار 2006ء میں حاصل کیا تھا جب انہوں نے 3 ہزار 463 اعشاریہ 73 میٹر لمبا سکارف سلائیوں کی مدد سے بنا تھا۔ اب 7 سال بعد جوہانسن نے ریکارڈ مزید بہتر بناتے ہوئے 4 ہزار 565 اعشاریہ 46 میٹر لمبا  سکارف پیش کردیا۔