میکسیکو میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 8 افراد کو قتل کر دیا

میکسیکو (اے پی پی) میکسیکو میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر 8 افراد کو چاقوﺅں کے وار سے قتل کر دیا تاہم ایک دو سالہ بچہ واقعہ میں محفوظ رہا۔ واقعہ شمالی شہر سیوداد جواریز میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں موجود 8 اہل خانہ کو چاقوﺅں کے وار کر کے قتل کر دیا جن میں دو مرد، تین خواتین اور تین بچے شامل تھے۔


میکسیکو/8قتل