مصر میں ٹرین کئی گاڑیوں سے ٹکرا گئی، 24افراد ہلاک، 28 زخمی

قاہرہ (نوائے وقت نیوز) مصر میں دارالحکومت قاہرہ کے قریب ٹرین کئی گاڑیوں سے ٹکرا گئی، حادثے میں 24 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے۔ حادثہ مصری دارالحکومت قاہرہ سے 40 کلومےٹر دور پیش آیا۔ مسافر ٹرین کراسنگ سے گزرنے والی تین گاڑیوں سے ٹکرائی جس میں ایک بس بھی شامل تھی۔ مرنے والوں میں زیادہ تر ایک ہی خاندان کے افراد شامل ہیں جو شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے۔ مصری حکام کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
مصر/ٹرین