مسعود جنجوعہ، زرعی فارم، 3جی لائسنس، رینٹل پاور سمیت اہم کیسوں کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد (آن لائن) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ زرعی فارم کیس‘ مسعود جنجوعہ لاپتہ کیس‘ 3 جی لائسنس کیس‘ سکندر حیات فائرنگ کیس‘ لوڈشیڈنگ‘ رینٹل پاور اور سیکرٹری دفاع توہین عدالت اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے مقدمات کی سماعت آج منگل کو کرے گا۔