طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی۔ 7 افراد ہلاک 40 سے زائد زخمی

طوفانی بگولوں  نے تباہی مچا دی۔ 7 افراد ہلاک  40 سے زائد زخمی

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی/ نوائے وقت نیوز) امریکہ میں وسطی اور جنوبی  ریاستوں میں طوفانی بگولوں  نے تباہی مچا دی جس کے نتیجہ میں7 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے جبکہ 10 سے زائد گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، مواصلات اور برقیات کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ طوفانی ہوائوں کے بعد بننے والے بگولے نے  سب سے زیادہ تباہی  ریاست   الی نائے کے  شہر واشنگٹن میں مچائی جہاں 70 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا کئی گھروں  کی چھتیں اڑ گئیں اور متعدد ملبہ کا ڈھیر  بن گئے ۔ درختوں کو جڑوں  سے اکھاڑ  دیا اور سڑکوں پر گاڑیوں کو الٹ کر رکھ دیا۔ طوفانی  بگولے  سے ریاست کینکٹکی  میوزوری  اور انڈیانا کے مختلف علاقوں میں  بھی تباہی کا خطرہ ہے۔ امریکی حکام کے مطابق طوفان کی وجہ سے پانچ افراد ہلاک جب کہ 40دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔