حقوق انسانی کے مسئلہ پر اختلافات کی وجہ دولت مشترکہ اور سری لنکا کے الگ الگ مقاصد تھے: برطانوی ماہر

کولمبو (اے پی پی) کولمبو میں منعقد ہونے والا دولت مشترکہ کا سربراہ اجلاس سری لنکا اور دیگر رکن ممالک کے درمیان حقوق انسانی کے مسئلہ پر اختلافات کی نذر ہوگیا۔ دولت مشترکہ کے امور کے برطانوی ماہر رونالڈ سینڈرز کے مطابق اسکی بنیادی وجہ سربراہ اجلاس کے حوالے سے سری لنکا اور تنظیم کے دیگر ارکان کے علیحدہ علیحدہ مقاصد تھے۔ سری لنکا کی حکومت اس اجلاس کو تامل ٹائیگرز کی مسلح جدوجہد کے خاتمہ کے بعد ملک کی تیزی سے اقتصادی ترقی سے دنیا کی آگاہی کا ذریعہ بنانا چاہتی تھی تاہم تنظیم کے دیگر ارکان چھوٹے رکن ممالک کو اقتصادی امداد پر اپنی توجہ مرکوز رکھنا چاہتے تھے۔