بھارتی بجٹ میں صحت کیلئے مختص رقم کا 50 فیصد اسلحہ خریدنے پر صرف کر دیا جاتا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا

بھارتی بجٹ میں صحت کیلئے مختص رقم کا 50 فیصد اسلحہ خریدنے پر صرف کر دیا جاتا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا

ممبئی (اے پی اے )بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی حکومت اسلحے کی دوڑ میں اتنی آگے نکل چکی ہے کہ صحت جیسی بنیادی سہولت کا پیسہ بھی اسلحہ پر خرچ کر رہی ہے۔ بھارتی حکومت پر اسلحے کے ڈھیر لگانے کا بھوت سوار ہو چکا ہے۔ اخبار کے مطابق بھارتی بجٹ میں صحت کیلئے مقرر کردہ بجٹ کا بھی 50فیصد اسلحہ خریدنے پر صرف کر دیا جاتا ہے۔ اخبار کے مطابق بھارت میں 40 فیصد اموات ذیابیطس، دل کے امراض، کینسر یا دماغی خلل کے باعث ہوتی ہیں جبکہ اسی طرح کے اَمراض میں مبتلا 60 فیصد بھارتی شہری 70 سال کی عمر کو پہنچنے سے پہلے ہی دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں۔بھارت کے غربت کے شکار بہت سے دیہات میں سے ایک موسے پور (آبادی تقریباً 900 نفوس پر مشتمل) کا منظر، لکھنو سے قریب ہی واقع یہ گاؤں طبی سہولتوں سے محروم ہے۔بھارت کے غربت کے شکار بہت سے دیہات میں سے ایک موسے پور (آبادی تقریباً 900 نفوس پر مشتمل) کا منظر، لکھنو سے قریب ہی واقع یہ گاؤں طبی سہولتوں سے محروم ہے۔ اخبار کے مطابق بھارت میں ذیابیطس اور کینسر کے مریضوں کی تعداد میں زیادہ تیزی کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔