آسٹریلوی خفیہ اداروں نے انڈونیشی صدر کی جاسوسی کی کوشش کی

کینبرا(آن لائن )آسٹریلیا  کے ملکی خفیہ اداروں نے انڈونیشی صدر سوسیلو بامبانگ یودھویونو کی ٹیلی فون کالز سننے کی کوشش کی تھی۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق بتایا گیا ہے کہ آسٹریلوی خفیہ ایجنسیوں نے یودھو یونو کی اہلیہ سمیت ان کے متعدد اعلیٰ وزراء کی جاسوسی کی بھی کوشش کی۔ ان خبروں کے منظر عام پر آنے کے بعد جکارتہ حکومت نے کینبرا سے وضاحت طلب کر لی ہے۔