اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین نے پہلی بار ووٹ کاسٹ کیا

نیویارک (اے ایف پی) فلسطین نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پہلی بار ووٹ کاسٹ کیا۔ یوں ان کے بطور ریاست تسلیم کرنے  کے حق کو پذیرائی ملنے کے ا مکانات روشن ہو گئے ہیں۔ جب فلسطینی سفیر ریاض منصور نے ووٹ ڈالا  تو شرکاء نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔