اسرائیل یہودی بستیوں کی تعمیر روک دے: فرانسیسی صدر‘ محمود عباس سے ملاقات

پیرس‘ رملا (نوائے وقت نیوز‘ اے ایف پی) فرانس نے اسرائیل کو یقین دہانی کرائی ہے ایران پر معاشی پابندیاں نرم کرنے کی مخالفت جاری رہے گی۔ یہ بات فرانسیسی صدر ہولاند نے مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات میں کہی۔ شرائط پوری کرنے پر ایران کے ساتھ عبوری معاہدہ ممکن ہے۔ ادھر ہولاند نے گزشتہ روز فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات میں اسرائیل پر زور دیا وہ فوراً فلسطینی علاقے میں یہودی بستیوں کی تعمیر روک دے۔ انہوں نے کہا یہ اقدام امن اور کسی معاہدے پر پہنچنے کیلئے بہت ضروری ہے۔ اسرائیل نے ایسا نہ کیا تو اس سے اور دو ریاستی منصوبہ کھٹائی میں پڑ جائے گا۔