ایران اور شام حزب اللہ کو ہتھیار فراہم کر رہے ہیں : اسرائیل کا الزام

مقبوضہ بیت المقدس (ثناء نیوز) اسرائیل نے ایران اور شام پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ حزب اللہ کو ہتھیار فراہم کر رہے ہیں۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز جنوبی لبنان میں واقع حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ایک گودام میں آگ لگنے کے واقعہ کے بعد اسرائیلی حکومت کے ترجمان مارک ای یگو نے کہا ہے کہ مذکورہ ہتھیار ایران اور شام سپلائی کر رہا ہے جو کہ اقوام متحدہ کی جانب سے کرائے گئے سیز فائر معاہدہ کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ 2006ء میں ہونے والے سیز فائر معاہدے کے نتیجہ میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی ہو گئی تھی جبکہ معاہدے میں یہ شرط شامل تھی کہ ایران و شام حزب اللہ کو ممنوعہ ہتھیار فراہم نہیں کریں گے۔ لبنانی عہدیدار نے کہا ہے گزشتہ منگل کو اسرئیلی سرحد کے شمال میں 10 کلو میٹر کے فاصلے پرخالی عمارت میں ہونے والے دھماکہ آگ لگنے سے ہوا جبکہ سینئر اسرائیلی افسر نے ایک نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرارئع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تباہ ہونے والے گودام میں شام سے سمگل ہونے والے درمیانی رینج کے راکٹ بھی تھے ۔
اسرائیل کا الزام