اوباما کی یہودی رہنماؤں سے خفیہ ملاقاتیں منظرعام پر آ گئیں

واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر باراک اوباما نے امریکی یہودی رہنمائوں اور تنظیموں کے سربراہوں سے ملاقات کی جس میں انہوں نے یہودی برادری کے اپنے متعلق پائے جانے والے شکوک و شہبات کو دور کیا۔ وائٹ ہائوس کے روز ویلٹ ورم میں ہونے والی ملاقات کو وائٹ ہائوس کے حکام نے خفیہ رکھنے کی بھر پور کوشش کی تاہم ملاقات کی خبریں لیگ آئوٹ ہو گئی جس کے مطابق صدر باراک اوباما کے ساتھ ملاقات میں 14 یہودی لیڈران، یہودی تنظیموں کے نمائندے موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں باراک اوباما نے یہودی لیڈروں کو بتایا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ وعدوں پر قائم ہیں تاہم اسرائیل کو مقبوضہ بیت المقدس میں غیرقانونی آبادکاری سے متعلق پالیسی کے بارے میں جائز سوچنا ہو گا۔