القاعدہ گروپ نے چینی مسلمانوں کی ہلاکتوں کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا

بیجنگ (آن لائن) القاعدہ سے منسلک ایک اسلامی گروپ نے چین میں مسلمانوں کی ہلاکتوں کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ عنقریب یہ بدلہ لیا جائیگا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکستان اسلامی پارٹی کے ملٹری کمانڈر سیف اللہ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ رواں ہفتے ہونے والے واقعات چینیی حکومت کی جانب سے نسل کشی کی مثال ہے اور چینی حکومت کو سمجھ لینا چاہئے کہ مسلمان قوم کے پاس ایسے لوگ موجود ہیں جو ان ہلاکتوں کا بدلہ لیں گے۔