پاکستانی شہری مریخ کے سفر کیلئے منتخب، زندگی کے ایسے حصے میں ہوں شاید واپس نہ آسکوں: ایجنلڈ فولڈس

پاکستانی شہری مریخ کے سفر کیلئے منتخب، زندگی کے ایسے حصے میں ہوں شاید واپس نہ آسکوں: ایجنلڈ فولڈس

لندن (اے پی پی) پاکستانی شہری ایجنلڈ فولڈس کو مریخ پر جانے کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری ایجنلڈ فولڈس ان 1000 افراد میں شامل ہے جن کو مریخ کا ایک طرفہ سفر کرنے کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ مذکورہ پاکستانی شہری ہیلی کاپٹر کے پائلٹ ہیں جو 1992ء میں ریٹائرڈ ہونے سے بعد فیملی سمیت کینیڈا منتقل ہو گئے تھے اور اسکی عمر اس وقت 60 سال ہے۔ رپورٹس کے مطابق دنیا بھر سے 2 لاکھ افراد نے مریخ پر جانے کیلئے خواہش ظاہر کی جن میں سے 1000 کو شارٹ لسٹ کیا گیا اور انکے جسمانی ٹیسٹ لئے جا رہے ہیں، کلیئر ہونے کے بعد انکو تربیت دی جائیگی۔ پاکستانی امیدوار نے کہا ہے کہ مریخ پر جانے کی خواہش رکھتا ہوں وہاں جانے کے بعد شاید واپس نہ آسکوں کیونکہ زندگی کے ایسے حصے میں داخل ہوچکا ہوں جو آخری دن ہوتے ہیں۔